بھارتی وزیر اعظم دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو مورد الزام ٹھرا کر دراصل کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، سید علی گیلانی

140

سرینگر ۔ 20 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے آئے روز کے بیانات کو انتہائی پُرتضاد اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود جموں کشمیر میں جس ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کررہا ہے، اس کی مثال دنیا کے کسی بھی خطے میں ملنا مشکل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی دہشت گردی کے لیے ہروقت پاکستان کومورد الزام ٹھہراتے ہیں جب کہ قابض بھارتی فورسز کی چیرہ دستیوں کے باعث کشمیریوں کی زندگی اس وقت اجیرن بنی ہوئی ہے۔