22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی وزیر داخلہ کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ایک سو سے...

بھارتی وزیر داخلہ کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 75 کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا گیا، سفارتی آداب کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 75 کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا گیا، سفارتی آداب کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی سارک کانفرنس میں اپنی مصروفیت تھی، جس ایجنڈے پر کانفرنس ہو رہی تھی انہوں نے شرکت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی و بربریت ان کے حکم پر ہو رہی ہے، ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 75 کو آنکھوں سے محروم کر دیا گیا۔ ان کی آمد پر بڑے احتجاج ہو رہے تھے مگر پاکستان نے سفارتی آداب کے مطابق ان کا استقبال کیا اور مہمان نوازی کی۔ ان کا کانفرنس چھوڑ کر چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دوسرے ممالک میں وزیر آتے اور جاتے رہتے ہیں لیکن بھارت کا مسئلہ کشمیر پر چور مچائے شور والی بات ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14248

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں