- Advertisement -
ممبئی ۔ 05 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32031
- Advertisement -