احمد آباد۔12مارچ (اے پی پی):بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 91 رنز کی برتری کے ساتھ 571 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 186 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 28 ویں سنچری ہے ، دیگر بیٹرز میں اگزر پٹیل 79 ، سریکار بھارت 44 اور روندرا جدیجا 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،
آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن اور ٹوڈ مورفی نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنا لئے اوراسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 88رنز درکار ہیں، ٹریوس ہیڈ 3رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ میتھیو کوہنے مان نے ابھی رنز کا کھاتہ نہیں کھولا۔