بھارتی ٹیم سڈنی ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 185رنز بناکر آئوٹ ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 9رنز بنا لئے

124
بھارتی ٹیم سڈنی ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 185رنز بناکر آئوٹ ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 9رنز بنا لئے

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 185رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 176 رنز کی ضرورت ہے۔

میچ کے پہلے روز 11 وکٹیں گر گئیں۔کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر پائے۔وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت 40، راویندرا جدیجہ 26،شبمن گل 20 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ بولینڈ نے 4،مچل سٹارک نے 3،پیٹ کمنز نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئے تھے۔ بھارت کی جانب سے واحد وکٹ جسپریت بمرانے حاصل کی۔

جمعہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ ، سڈنی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی بارڈر ،گواسکر ٹرافی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لوکیش راہول 4،یشسوی جیسوال 10،شبمن گل 20،ویراٹ کوہلی 17،وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت 40،نتیش ریڈی صفر،رویندر جدیجہ26،واشنگٹن سندر 14،پرسدھ کرشنا3اور کپتان جسپریت بمرا22رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ محمد سراج 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

یوں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ بولینڈ نے 4،مچل سٹارک نے 3،پیٹ کمنز نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی اننگز کے سکور 185رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئے تھے 7 وکٹوں کے نقصان پر 67رنز بنالیے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 176 رنز کی ضرورت تھی۔ ثام کونسٹاس 7رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے واحد کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔\