کانپور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہبھارتی ٹیم کو اس سرزمین پر ہرانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، میزبان ٹیم سے خوف زدہ نہیں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔