بھارتی پنجاب میں کسانوں کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کے بعدنئی دہلی اور پنجاب کے درمیان چلنے والی 163 ٹرینیں منسوخ

114
بھارتی پنجاب میں کسانوں کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کے بعدنئی دہلی اور پنجاب کے درمیان چلنے والی 163 ٹرینیں منسوخ

نئی دہلی ۔30دسمبر (اے پی پی):بھارتی پنجاب میں کسانوں کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کے بعدنئی دہلی اور پنجاب کے درمیان چلنے والی 163 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں کسانوں کی تنظیموں کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) اور سمیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) نے پیر کی صبح 7 سے شام 4 بجے تک ہڑتال کی اپیل کی تھی جس کی وجہ سے 163 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

ہڑتال پنجاب کے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی حمایت میں کی گئی جو اپنے مطالبات کے لئے ایک ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔