سرینگر ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو صورہ ہسپتال سرینگر سے واپس سینٹرل جیل میں منتقل کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک کو 22اکتوبر کو سخت علالت کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھااور انہیں جمعہ کی صبح واپس جیل لے جایا گیا۔ محمد یاسین ملک رواں برس نو جولائی سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔