اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پربھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 2نومبر کوکنٹرول لائن پربھمبر سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میںپکا کوٹھا کی بائیس سالہ منزہ بی بی زوجہ محمود وسیم شہید جبکہ انکی تین بہنیں زخمی ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔