بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

135

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ نے بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی فورسز کی جانب سے25 اور 26اکتوبر کو چپرار اور ہرپال سیکٹرز میں ورکنگ باونڈری اور بھمبر سیکٹر میں ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دو سویلین شہید اور نو زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور ایل او سی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کریا گیا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ بھارت سے کہا گیا کہ وہ واقعہ کی تحقیات کرے اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے۔ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی اسکی روح کے مطابق پاسداری کرنیکی ہدایت اور دانستہ طور پر دیہات کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے۔