- Advertisement -
ممبئی ۔ 18 مئی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کالی آندھی کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی اور اس عرصے کے دوران وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=55398
- Advertisement -