اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ورکنگ باونڈری پر بلا اشعتال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان محمدنفیس زکریا کے مطابق قائمقام سیکرٹری خارجہ اعتزاز احمد نے جمعہ کو بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گزشتہ روزبھارتی قابض فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈری پرچاروا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں پر ایک احتجاجی مرسلہ انکے حوالے کیا گیا۔بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین سمیت چھ شہری شہید اور 26زخمی ہوئے ۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔