بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کی شام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعوﺅں کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی مقبوضہ فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوئے۔ دفتر خارجہ کے …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کی شام بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعوﺅں کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی مقبوضہ فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوئے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی فائرنگ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دیں گی۔ سیکرٹری خارجہ نے بھارت پر واضح کیا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی مظالم کے خلاف بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہیں۔ انہوں نے اڑی حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا رویہ ہے کہ وہ بلاتحقیق پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply