بھارتی یونیورسٹی میں سعودی عرب سے متعلق خصوصی کورس

83
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

ریاض۔25جنوری (اے پی پی):بھارت کےدارالحکومت بئی دہلی کی یونیورسٹی میں سعودی عرب سے متعلق خصوصی کورس پڑھایا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ پانچ روزہ کورس وزارت تعلیم کے تعاون سے دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں تک پڑھایا جائے گا اور اس کا مقصد بھارت کی حکومت کے اکیڈمک نیٹ ورک پروگرام کے گلوبل انیشیٹیو کے تحت دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبرز اور سائنسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ خصوصی کورس ریاض کے کنگ فیصل سینٹر برائے ریسرچ و اسلامی سٹڈیز میں سینیئر فیلو پروفیسر جوزف البرٹ کیچیچیان پڑھا رہے ہیں۔جواہر لعل یونیورسٹی میں سینٹر فار مغربی ایشیا کی خصوصی کورس کی کوآرڈینیٹر پروفیسر ثمینہ حمید نے کہا ہے کہ ان سیشنز میں بھارت کی مختلف ریاستوں سے طلبہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی عمدہ کورس ہے جو ایک ملک اور ایک مخصوص علاقے پر مرکوز ہے تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ شرکاء کی تعداد 50 طلبہ کی ابتدائی توقع سے دو گنا ہے۔