29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت ، آندھرا پردیش میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 11 افراد...

بھارت ، آندھرا پردیش میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 11 افراد ہلاک ، 50 زخمی

- Advertisement -

بئی دہلی ۔30اکتوبر (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے با عث میں 11 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق آندھرا پردیش کے مرکزی شہر وشاکھاپٹنم سے تقریباً 68 کلومیٹر شمال میں وجیا نگرم ضلع میں ہاوڑہ-چنئی لائن پر ایک مسافر ٹرین سگنل کو اوور شاٹ کر کےدوسری ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

- Advertisement -

ایسٹ کوسٹ ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر بسواجیت ساہو نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے 18 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور 22 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔بھارتی ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے متاثرین کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406491

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں