- Advertisement -
نئی دہلی ۔12نومبر (اے پی پی):بھارت کے صوبے ہریانہ میں زہریلی شراب پینے سے چار دنو ں میں 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق یامونا نگر پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہریانہ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 4دنوں کے دوران اویسس اوورسیز ڈسٹلری کی طرف سے مقامی طور پر تیار کردہ مالٹا شراب کے استعمال سے 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ یامونا نگر پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی )تشکیل دی ہے جس نے اب تک ضلع ہریانہ سے مجموعی طور پر 10 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
- Advertisement -