بھارت ، پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں

132
Fire at paint factory
Fire at paint factory

نئی دہلی ۔16فروری (اے پی پی):بھارت کے علاقے بھور گڑھ میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں ۔ شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کےسینئر اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ روز بھارت کے علاقے بھور گڑھ میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے ، تاہم ہلاک ہونے والی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔

انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین فیکٹری کے ملازمین تھے۔ حادثے میں دہلی پولیس اہلکار اور 2خواتین سمیت چار افراد زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔