بھارت آئینی ترامیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافکس کو تبدیل کر رہا ہے جو پاکستان کو قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

82
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت آئینی ترامیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافکس کو تبدیل کر رہا ہے جو پاکستان کو قابل قبول نہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے لہٰذا کوئی بھی وہاں اپنی آبادی کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم یا استصواب رائے ہی اس متنازعہ علاقے میں آبادی کے محرکات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔