اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بے جے پی انتہا پسندوں کی جانب سے دلی میں مسجد کی توڑ پھوڑ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت کی اس سنجیدہ تنزلی کو کب تک نظر انداز کرتی رہیگی؟منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ مودی کی آر ایس ایس ، ہندو توا …
بھارت اقلیتوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے، مسجد کی توڑ پھوڑ بھارت کا حالیہ زلت آمیز عمل ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بے جے پی انتہا پسندوں کی جانب سے دلی میں مسجد کی توڑ پھوڑ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت کی اس سنجیدہ تنزلی کو کب تک نظر انداز کرتی رہیگی؟منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ مودی کی آر ایس ایس ، ہندو توا فاشسٹ نظریات کے حامی، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف انتقام پر اتر آئے ہیں۔ ہندو انتہا پسند مساجد تباہ ، بے گناہ لوگوں کو قتل اور انکے گھر نذر آتش کر رہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔مسجد کی توڑ پھوڑ بھارت کا حالیہ زلت آمیز عمل ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مسلمانوں کو بابری مسجد کے واقعہ کی یاد دہانی کرائی جارہی ہے۔میرے خیال میں بھارت کے اندر سیکولر قوتوں کو اس قسم کی وحشیانہ اقدامات کیخلاف اٹھنا چاہیئے۔








