24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںبھارت الزام تراشی کی بجائے تباہ...

بھارت الزام تراشی کی بجائے تباہ کن نتائج سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لے، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری جنگ کے نتائج خطے کے لیے سنگین ہوں گے، بھارت کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشیاں بند کرے ، بھارت کے اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، تباہ کن نتائج سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر کی ضرورت ہے۔

رضوان سعید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ علاقائی عدم استحکام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور امن کے لیے پاکستان کی کوشش کمزوری کی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر کام کیا ہے اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی تجویز کے باوجود بھارت پلوامہ واقعے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں اور کوئی بھی قابل اعتماد ثبوت موجود نہیں ہیں ۔ عالمی برادری کو اپنی ناکامیوں سےکی توجہ ہٹانے کی بھارت کی کوششوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا پاکستان کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری جنگ کے نتائج خطے کے لیے سنگین ہوں گے، بھارت کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشیاں بند کرے ، بھارت کے اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، تباہ کن نتائج سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر کی ضرورت ہے۔

رضوان سعید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ علاقائی عدم استحکام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور امن کے لیے پاکستان کی کوشش کمزوری کی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کے طور پر کام کیا ہے اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی تجویز کے باوجود بھارت پلوامہ واقعے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں اور کوئی بھی قابل اعتماد ثبوت موجود نہیں ہیں ۔ عالمی برادری کو اپنی ناکامیوں سےکی توجہ ہٹانے کی بھارت کی کوششوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا پاکستان کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں