سرینگر ۔ 16 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںکل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری انسانیت، جمہوریت اور اعلیٰ اخلاقی ا قدار پر یقین رکھنے والی قوم ہے جبکہ بھارت انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے کھوکھلے نعر ے لگاکر بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے حیدرپورہ سرےنگرمیں تحریک حریت کے زےر اہتمام سےد علی گےلانی بلڈبنک کے بےنر تلے عطےہ خون کے کیمپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاڈورہ میں مقامی نوجوانوں کا سی آر پی ایف اہلکاروں کو بحفاظت سڑک تک پہنچانا اور بیروہ میں ایک کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ سے باندھنے کے واقعات کا موازانہ کےا جائے توےہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو ان نعروں پر کوئی ےقےن نہےں ۔