کارڈف ۔ 8 اگست (اے پی پی) بھارت انڈر 19 ٹیم نے انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46.4 اوورز میں 181 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، بینکس 43 اور ٹریواسکس 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، روئے نے 4، شیوام ماوی اور چاہر نے تین، تین وکٹیں لیں، جواب میں بھارت انڈر 19ٹیم نے مطلوبہ ہدف 35 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، سلمان خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔