بھارت اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 5جنوری سے ہوگا

85
Women's teams
Women's teams

ممبئی ۔3جنوری (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5جنوری کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

مہمان آسٹریلوی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی خواتین ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم سے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز ابھی کھیلنا باقی ہے، جس کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ \932