ویشاکھا پٹنم ۔ 23 فروری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو ویشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم حال ہی میں بھارت کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کو شکست دے کر ناکامیوں کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ، تیسرا میچ 8 مارچ، چوتھا میچ 10 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔