- Advertisement -
ممبئی ۔ 16 فروری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت میں موجود ہے اور بھارتی اے ٹیم کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42559
- Advertisement -