نئی دہلی۔20فروری (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 مارچ تک اندور میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں کینگروز کے خلاف 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی ۔
نئی دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان کینگروز کو 6 وکٹوں سے پچھارا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے 5 مارچ تک اندورجبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔چار ٹیسٹ میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم ممبئی پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 مارچ کو کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 19 مارچ کو وشاکاپٹنم کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 مارچ کو احمد آباد کے مقام پر میں کھیلا جاے گا۔