بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ (ہفتہ کو) شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

98
India and Australia
India and Australia

دھرم شالا ۔ 23 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ ہفتہ سے دھرمشالا میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کینگروز نے سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارت کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، کینگروز کے پاس دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا بھی بہترین موقع تھا لیکن بدقسمتی سے اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور میزبان ٹیم سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا