بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کوکھیلا جائیگا

78
India and Australia
India and Australia

کولکتہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔