حیدر آباد۔24ستمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ اتوار کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، موہالی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں بھارت نے شاندار کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی، فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔