بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا

621

احمد آباد۔10فروری (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 فروری کونریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بھی 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو میزبان بھارتی ٹیم نے 1-4 سے جیت لی ہے۔

ون ڈے سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جو بھارتی ٹیم نے جیت لئے تھے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔