بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھاٹیسٹ (کل)سے رانچی میں شروع ہوگا

198
India and England
India and England

نئی دہلی ۔22فروری (اے پی پی):match کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ (کل)جمعہ سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاچوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔