بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

85

کولکتہ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔