بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ (کل) سے شروع ہوگا

91

چنئی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ (کل) جمعہ سے ایم اے چدم برم سٹیڈیم، چنئی میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوا، دوسرے میچ میں بھارت نے 246 رنز، تیسرے میچ میں 8 وکٹ اور چوتھے میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔