ممبئی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔