بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

66

نئی دہلی ۔ 02 نومبر (اے پی پی)بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی آرام کی غرض سے ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم قیادت محمد اللہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 7 نومبر کو راجکوٹ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔