ممبئی۔ 13 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 17 ستمبر سے شروع ہو گا۔ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 4-1 سے شکست دی تھی۔