نئی دہلی ۔10اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (منگل کو) ارون جیٹلی سٹیڈیم،نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
پروٹیز ٹیم نے بارش سے متاثر ہ پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی تھی ، تاہم بھارت نے دوسرے ون ڈے میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیزٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز بھارت نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون لیڈ کررہے ہیں جبکہ پروٹیز ٹیم ٹیمبا بویوما کی قیادت کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ جو جیتے گا وہ سیریز بھی جیت جائے گا اس لئے تیسرا میچ فائنل ہونے باعث سخت اور کانٹے دار ہوگا۔