بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (اتوار کو) کھیلا جائے گا

75

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی کپتانی کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 18 ستمبر کو موہالی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔