بھارت اور سری لنکا کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

176

سلہٹ۔14اکتوبر (اے پی پی):ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ بھارت اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کا فائنل میچ کل( ہفتہ کو) سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل بھارت ویمن نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم نے انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی خواتین ٹیم کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کی۔

فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور شائقین کرکٹ کو فائنل میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گابھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کر رہی ہیں جبکہ سری لنکن خواتین ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھوکر رہی ہیں۔