بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ منگل کو ممبئی میں کھیلا جائے گا

228

ممبئی۔2جنوری (اے پی پی):بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ منگل کو وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو ممبئی، دوسرا میچ 5 جنوری کو پونے اور تیسرا میچ 7 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا،

ٹی 20 سیریز میں بھارت کو ہارڈیک پانڈیا لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سوریا کمار یادیو، ارشدیپ سنگھ اور اگزر پٹیل شامل ہیں، سری لنکن ٹیم ڈاسن شناکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ونندو ہسارنگا، دہننجایا ڈی سلوا ، کوسال مینڈس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جنوری سے گوہاٹی میں ہو گا، دوسرا میچ 12 جنوری کو ایڈن گارڈنز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو تھیروننتھاپورم میں کھیلا جائے گا۔