احمدآباد۔23اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (جمعرات کو) نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 27 اکتوبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے سیریز کے تینوں ون ڈے میچ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلے جائیں گے ۔