بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا
دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر
وشاکا پٹنم ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) ہفتہ کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کانٹے دار ہوگا۔