39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت اور ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے مابین میچ ڈرا

بھارت اور ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے مابین میچ ڈرا

- Advertisement -

سینٹ کٹس ۔ 11 جولائی (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے دوسرے اور آخری روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ شائی ہوپ نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راجندرا چندریکا اور جومل ویریکین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ امیت مشرا نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں