نئی دہلی ۔23دسمبر (اے پی پی):بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (منگل کو )کوٹمبی سٹیڈیم، ودودرا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں اس نے میزبان بھارتی کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ۔
ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں بھارت نے مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔بھارتی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
بھارتی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز کو بڑے مارجن 211رنز سے شکست دی تھی۔بھارتی ویمنز ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 27 دسمبر کو کوٹمبی سٹیڈیم، ودودرا کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔