بھارت اور پاکستان کے درمیان 1971 کی جنگ میں چھمب کے معرکہ کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

140
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔31دسمبر (اے پی پی):بھارت اور پاکستان کے درمیان 1971 کی جنگ میں چھمب کے معرکہ کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے راولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں چھمب آپریشن میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے شرکت کی اور انتہائی مشکل حالات میں سرانجام دیئے گئے امور اور اپنے جنگی تجربات بیان کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب کے دوران چھمب کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی جانب سے کیے گئے ایک انتہائی جرات مندانہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام رینکس کی جرات اور عزم کو سراہا۔