بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ ترک کر کے کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرے، یاسین ملک

145

سرینگر ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتا اس وقت تک کشمیری عوام 27اکتوبر کو بطور یوم سیاہ مناتے رہیں گے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ27 اکتوبر جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلوانے والے بھارت نے 1947میں اس روز کشمیریوں کی مرضی اور منشا کے خلاف جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری آج تک بھارت کے اس ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں