31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںبھارت اپنے فالس فلیگ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے...

بھارت اپنے فالس فلیگ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی میڈیا سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے فالس فلیگ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ماسوائے انتشاریوں کے اس مرحلے میں سوشل میڈیا کا بھی کردار مثبت رہا،

پاکستان نے صرف ان بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے، بھارت نے ہماری شہری آبادیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ،فریبی اور مکار ملک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا بھر پور جواب دیا ہے، سوشل میڈیا نے ملکی مفاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ماضی میں جو انتشاری سوشل میڈیا کے منفی استعمال میں ملوث پائے گئے انہوں نے یہ موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں