بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے ، مزاحمتی قیادت ایک طویل المدتی احتجاجی پروگرام ترتیب دے گی، میر واعظ

167

سرینگر ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جد وجہد آزادی میں کشمیریوں کی قربانیوںکو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے مشترکہ مزاحمتی قیادت ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک طویل المدتی احتجاجی پروگرام ترتیب دے گی جو انشااللہ کامیابی پر منتج ہو گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک دینی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری 1931سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور اسوقت یہ جدوجہد پانچویں نسل میں منتقل ہو چکی ہے۔