بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے ، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ70 برسوں سے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمےرےوں کی حق خودارادےت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے مےں ناکام رہا ہے۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق سےدعلی گےلانی نے ان خیالات کا اظہار بھارتی فوجےوںکے ہاتھوں گزشتہ دنوں شہےد ہونے والے اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے دونوجوانوںآصف …

سرینگر ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ70 برسوں سے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمےرےوں کی حق خودارادےت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے مےں ناکام رہا ہے۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق سےدعلی گےلانی نے ان خیالات کا اظہار بھارتی فوجےوںکے ہاتھوں گزشتہ دنوں شہےد ہونے والے اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے دونوجوانوںآصف احمد ملک اور عرفان رشید ڈار کی تعزےتی مجالس سے سرےنگر سے ٹےلےفونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے شہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمےری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پےش کررہے ہےںاور ان کے مشن کو ہرقےمت پرپائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔