بھارت تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے، وفاقی وزیر سیفران

128

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون ترک کرکے تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، وہ خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے کشمیریوں کی آواز زیادہ دیر تک نہیں دبا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہو گا۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی تاہم بھارت ہماری اس کوشش کو کمزوری نہ سمجھے بلکہ خطہ میں امن و استحکام کی کوششوں کا احترام کرے۔